ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں ٖغرق؛ جہاز پر تھے 62 لوگ

انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں ٖغرق؛ جہاز پر تھے 62 لوگ

Sun, 10 Jan 2021 03:00:51    S.O. News Service

جکارتہ 9 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی منٹوں میں  ایک مسافر بردار طیارہ    غائب ہو گیا جس کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے چار منٹ بعد ہی جاوا سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔جٹ طیارہ میں 56  مسافر اور 6  عملہ  سمیت جملہ 62 لوگ سوار تھے جن میں 5 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سری وجیا   ایئر بوئنگ 737 طیارہ   جکارتہ سے پونتیانک جانے کے لئے اُڑان بھرا تھا مگر  مغربی کالیمنتن صوبے میں طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا ، البتہ   چند منٹ بعد ہی  طیارہ تباہ ہونے کی نشاندہی کرلی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عہدیداروں کو سمندر سے طیارہ کا تباہ شدہ ملبہ کا کچھ حصہ ملا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  موسم خراب ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن میں دقت پیش آئی  جس کی وجہ سے کل صبح  سرچ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ سمجھا جارہا ہے کہ کسی کے بچنے کی اُمیدیں معدوم ہیں۔


Share: